لاہور : زین قتل کیس میں اہم پیش رفت، زین کو لگنے والی گولی مصطفی کانجو کی کلا شنکوف سے فائر کی گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 10:49

لاہور : زین قتل کیس میں اہم پیش رفت، زین کو لگنے والی گولی مصطفی کانجو ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : لاہور میں کیولری گراؤنڈ پر 15 سالہ زین قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ زین اور اس کے دوست حسنین کو لگنے والی گولیاں ملزم مصطفٰی کانجو ہی کی کلا شنکوف سے فائر کی گئی تھیں ، پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات کو بھی قلمبند کر لیا ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزم نے گاڑی کی ٹکر پر خواتین سے بد تمیزی کی لوگوں کے من ع کرنے پر مصطفٰی کانجو نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے راہ گیر زین اور حسنین ملزم کی فائرنگ کی زد میں آ گئے جس کے نتیجے میں زین جاں بحق جبکہ اس کا دوست حسنین زخمی ہو گیا.

متعلقہ عنوان :