دو اپریل کو لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیر لائنز تاحال روانہ نہ ہوسکی

پیر 6 اپریل 2015 11:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) دو اپریل کو لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیر لائنز تاحال روانہ نہ ہوسکی ، سیکڑوں مسافر عارضی رہائش گاہوں میں انتظار کی سولی پر لٹک گئے۔سعودی ائیر لائنز کی پرواز SV 791 کو دو اپریل صبح ساڑھے سات بجے لاہور سے مسافروں کو لے کر جدہ کیلئے روانہ ہونا تھا۔

(جاری ہے)

چار سو پینسٹھ مسافر ائیر پورٹ پہنچے تو معلوم ہوا کہ پرواز ابھی تاخیر کا شکار ہے۔

انتظار طویل ہوا تو مسافروں کو ہوٹلوں میں منتقل کر دیا گیا ، صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر مسافر سراپا احتجاج بن گئے۔ مسافروں میں بیشتر تعداد عمرے کی سعادت کیلئے جانے والوں کی ہے۔ مسافر مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر مطلوبہ ائر لائن میسر نہیں تو انہیں قومی ائیرلائن کے ذریعے ہی منزل مقصود تک پہنچا دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :