بنگلہ دیش، طوفان نے تباہی مچا دی، 24 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی

پیر 6 اپریل 2015 11:43

بنگلہ دیش، طوفان نے تباہی مچا دی، 24 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش میں طوفان نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے متعدد علاقوں میں طوفان کے باعث کئی مکانات گر گئے جبکہ سینکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

(جاری ہے)

طافان کے باعث مرنیوالوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ تباہی ملک کے شمالی ضلع بوگرہ میں ہوئی جہاں 14 افراد طوفان کی نذر ہو گئے۔ انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی افراد کی حالت نازک ہے۔ طوفان سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔