امریکن آئس ہاکی لیگ، واشنگٹن کیپیٹلز نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن سنبھال لی

پیر 6 اپریل 2015 11:45

امریکن آئس ہاکی لیگ، واشنگٹن کیپیٹلز نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن ..

واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6اپریل ۔2015ء ) امریکن آئس ہاکی میں واشنگٹن کیپیٹلز نے ڈیٹرائٹ ریڈ ونگز کو شکست دے دی ہے ۔ امریکہ میں جاری آئس ہاکی لیگ میں میزبان ٹیم ڈیٹریوٹ ریڈ ونگز اور واشنگٹن کیپیٹلز کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم واشنگٹن کیپیٹلز کے کھلاڑیوں نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے ہاف کے اختتام تک حریف ٹیم پر دو صفر کی برتری قائم رکھی۔ دوسرے ہاف میں ڈیٹریوٹ ریڈ ونگز کی ٹیم ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئی جس کے بعد میچ کے اختتام تک مزید گول نہیں ہوا اور واشنگٹن کیپیٹلز نے دو ایک سے فتح سمیٹ کر پوانٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :