انوشکا شرما کے تند و تیز جوابات نے صحافی کو لاجواب کر دیا
پیر 6 اپریل 2015 12:00
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)سیمی فائنل میں بھارت کی ہار کی ذمہ دار ٹہرائی جانے والی بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے بالآخر خاموشی توڑ ڈالی ہے اور کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے جہاں مرضی جاؤں گی، کسی سے کہنے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سیمی فائنل میں بھارت کی ہار کی ذمہ دارٹھہرائی جانے والی انوشکا شرما اب تک کچھ نہ بولی تھیں، لیکن اب ایک بھارتی صحافی کے سامنے بولیں تو ایسا بولیں، کہ کچھ چٹ پٹا جاننے کی خواہشمند صحافی، اپنا سا منا لے کر رہ گئیں۔
اپنی فلم این ایچ10 کی پروموشن کرنے والی انوشکا شرما ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہی تھیں، اس دوران صحافی نے ان سے گھما پھرا کر ویرات کوہلی اور ان کے بارے میں سوالات کیے، تو انوشکا نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ سوالات کرنے ہیں، تو فلم کے بارے میں کیے جائیں، وہ اپنی ذاتی زندگی کسی سے ڈسکس نہیں کرتیں۔(جاری ہے)
مگر خاتون صحافی بھی کہاں ہار ماننے والی تھی، پھر سوال داغ ڈالا کہ کیا آپ نے کسی دوست پلیئرکو وش کرنے کے لئے فون کیا تھا؟۔ جس پر انوشکا نے بھی نہلے پر دہلا دیا، کہا کہ یہ ایک اسٹوپڈ سوال ہے۔ اس دوران انوشکا کے ساتھی اداکاروں نے کئی بار موضوع بدلنا چاہا، مگر بھارتی صحافی نہ مانیں اور آخر کار انہیں انوشکا کے تند و تیز جوابات پر خاموش ہونا پڑا۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.