فاسٹ اینڈ فیوریس سیون نے بھارت میں بزنس کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے

پیر 6 اپریل 2015 12:36

فاسٹ اینڈ فیوریس سیون نے بھارت میں بزنس کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیون نے بھارت میں ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر 9 کروڑ روپے کا بزنس کر کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایکشن سسپنس اور انٹرٹیمنٹ سے بھرپور فلم 'فاسٹ اینڈ فیوریس' بھارت کے تقریباً ساڑھے تین سو سکرینز پر ایک ساتھ تین زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے جس نے پہلے ہی دن باکس آفس پر کمائی کے سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے 9 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

فلم ٹریڈ سے وابستہ تجزیہ کار ترون آدرش نے کہا ہے کہ 'فاسٹ اینڈ فیوریس' بھارت میں اوپننگ ڈے پر ہی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہالی ووڈ فلم ثابت ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہندی فلموں سے بھی آگے نکلتے ہوئے سال 2015 کی سب سے بڑی اوپنر فلم ثابت ہوگی۔ ادھر 'باکس آفس ڈاٹ کام' نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ فلم آسانی سے ایک بلین ڈالر کمانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :