19سالہ برطانوی فرسٹ کلاس کرکٹر کا ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان

پیر 6 اپریل 2015 12:58

19سالہ برطانوی فرسٹ کلاس کرکٹر کا ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6اپریل ۔2015ء ) یارکشائر کی جانب سے محض ایک فرسٹ کلاس میچ کھیلنے والے 19سالہ وکٹ کیپر بلے باز بارنی گبسن نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر کے دنیائے کرکٹ کو حیران زدہ کر دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں بارنی گبسن کا کہنا تھا کہ یہ انکی زندگی کے مشکل ترین فیصلوں میں ایک تھا ، وہ 11سال کی عمر سے یارکشائر سے وابستہ ہیں اور ان کے خیال میں یہ ان کے لیے کسی اور پیشے کو اختیار کر نے کا بہترین وقت ہے ۔

ادھر یارکشائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ ڈویلپمنٹ این ڈیوس کا کہنا کہ یہ گبسن کا اپنا ذاتی فیصلہ ہے ۔ بارنی گبسن نے 2011ء میں 15سال اور 27دن کی عمر میں یارکشائر کی جانب سے ڈرہم یونیورسٹی کیخلاف اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وکٹوں کے پیچھے 6شکار کرنے کے بعد نمبر 11پر بیٹنگ کر تے ہوئے 1رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔

(جاری ہے)

گبسن کو اس کے بعد یارکشائر کی فرسٹ ٹیم سے کھیلنے کا موقع نہیں ملا اور انہوں نے سیکنڈ الیون کی جانب سے اپنے آخری میچ میں 3.3اوورز میں 29رنز دیئے لیکن وکٹ سے محروم رہے ۔

بارنی گبسن سے پہلے کاؤنٹی کرکٹ کے کم عمر ترین کرکٹر کا اعزاز چارلس ینگ کے پاس تھا جنہوں نے1861ء میں 15سال اور 131دن کی عمر میں ہمپشائر کی جانب سے کینٹ کے خلاف اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اگلے 18سالو ں میں 38میچ کھیلنے کے بعد تاریخ کے صفحات میں گم ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :