سانگھڑ،مسلح افراد کی فائرنگ ، ایک شخص قتل ، عورت زخمی ، ملزمان فرار

پیر 6 اپریل 2015 13:07

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سانگھڑ شہر میں میرپور خاص چوک پر دن دھاڑے مسلح افراد ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کرکے فرار، مسافر عورت زخمی، سول اسپتال داخل۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ شہر کے میرپور خاص چوک پر دن دھاڑے ایک شخص موٹر سائیکل سوار کو مسلح افراد گولیاں مار کر قتل کرکے فرار ہوگئے۔ قریب کھڑی مسافر خاتون رادھا بھیل گڑنگ بنگلو کی رہائشی تھی۔

(جاری ہے)

گولی لگنے سے زخمی ہوگئے جسے زخمی حالت میں سول اسپتال داخل کیا گیا۔ گولی لگنے والے 60 سالہ محمد صدیق رند میرپور خاص کے نواحی گاؤں بابو شاخ کا رہائشی بتایا جاتا ہے، اس کے عزیزوں سے رشتہ کا تنازع جاری تھا، مرحوم کی بیوی شریفاں نے بتایا کہ میرا شوہر سانگھڑ مونگ پھلی ریڑھی میں فروخت کرکے گزارہ کرتے تھے۔ شریفاں اپنے شوہر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد میرپور خاص لے کر روانہ ہوگئی۔ سانگھڑ پولیس نے بتایا کہ ابھی تک قتل کا کوئی کیس داخل نہیں کرانے آیا

متعلقہ عنوان :