نوواک جوکووچ نے پانچویں مرتبہ میامی ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 6 اپریل 2015 13:08

نوواک جوکووچ نے پانچویں مرتبہ میامی ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

میامی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) نوواک جوکووچ نے اینڈی مرے کو شکست دے کر پانچویں بار میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

فائنل میں سربیا کے عالمی نمبر ون نوواک جوکووچ نے 2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے میں سکاٹش کھلاڑی اینڈی مرے کو 6-7، 6-4، 0-6سے شکست دی۔ جوکووچ کی اینڈی مرے کے خلاف یہ مسلسل ساتویں کامیابی ہے جبکہ عالمی ٹینس مقابلے 2013 ء کا ومبلڈن ٹائٹل جیتنے کے بعد مرے کی یہ 12 ویں شکست ہے ، میامی ٹائٹل جیتنے کے ساتھ جوکووچ نے رافیل نڈال کا ٹینس رینکنگ میں 141 ہفتوں تک عالمی نمبر ون رہنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :