خیرپور: بے روزگاری سے تنگ ،نوجوان نے زہر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

پیر 6 اپریل 2015 13:24

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پیر گوٹھ میں نوجوان نے بیروزگاری سے تنگ آکر زہر پی لیا، طبی امداد سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر گوٹھ تھانے کی حدود میمن محلہ میں 25 سالہ شاہ میر میمن نے زہریلا کالا پتھر نگل لیا، حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے اسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ طبی امداد سے قبل ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ نوجوان کافی عرصہ سے بے روزگار تھا، گھر والوں کے طعنوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔ واقعہ کے باعث گھر میں کہرام مچ گیا