کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سزائے موت کے منتظر ایک قیدی کو کل ،ایک کو جمعرات کو تختہ دار پر لٹکایا جائیگا

پیر 6 اپریل 2015 13:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سزائے موت کے منتظر ایک قیدی کو کل اور ایک کو جمعرات کو تختہ دار پر لٹکایا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طیب ولد غلام نبی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فرقہ واریت کے ایک مقدمے میں سزائے موت سنائی گئی تھی تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد طیب کے بلیک وارنٹ جاری کئے جاچکے ہیں جسے کل منگل کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائیگی جبکہ بہاولپور میں دو افراد کے قتل کیس میں سزا یافتہ قیدی حامد سردارکو جمعرات کو پھانسی دی جائیگی۔مجرم کی تمام اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :