بھارت میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر 21 ویٹ لفٹرز پر پابندی
پیر 6 اپریل 2015 13:51
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) بھارت کی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (آئی ڈبلیو ایف) نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی وجہ سے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر 21 ایتھلیٹس کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔ان ویٹ لفٹرز کا رواں سال مقامی مقابلوں اور میچوں سے ہٹ کر ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
(جاری ہے)
معطل ہونے والوں میں خاتون ویٹ لفٹر سنیتا رانی بھی شامل ہیں، جنھوں نے 2006 میلبورن میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔
آئی ڈبلیو ایف کے نائب صدر ساہدیو یادو نے ایک بیان میں کہا کہ 'حالیہ سالوں میں یہ سب سے بڑی تعداد میں ایسے کیس پکڑے گئے ہیں۔یادو کے مطابق، ان ویٹ لفٹرز کو مختلف ممنوعہ ادوایات کھانے پر معطل کیا گیا ہے لیکن دوسرے سیمپل ٹیسٹ آنے سے پہلے یہ پابندی حتمی نہیں ہو گی۔انسداد ڈوپنگ کی عالمی ایجنسی کے قوانین کہتے ہیں کہ پہلی مرتبہ اس جرم کے مرتکب کھلاڑیوں پر چار سال پابندی عائد ہو سکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.