ماسٹرز سوئمنگ ٹورنامنٹ ، 100 سالہ خاتون نے 1500 میٹر سوئمنگ مقابلے میں شرکت کرکے سب کو حیران کردیا
پیر 6 اپریل 2015 13:55
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) ماسٹرز سوئمنگ ٹورنامنٹ میں جاپان کی 100 سالہ خاتون میاکو نیگوکا نے شرکت کرکے سب کو حیران کردیا، انھوں نے 1500 میٹر سوئمنگ مقابلے میں مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے 15منٹ 54.39 سیکنڈز میں طے کیا۔
(جاری ہے)
1914 میں پیدا ہونیو الی میاکو نے گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کی غرض سے 82 سال کی عمر میں سوئمنگ شروع کی، ابتدا میں وہ اپنے متاثرہ گھٹنے کی ایکسرسائز کی وجہ سے سوئمنگ پول جاتی رہیں ، تاہم اس کے بعد انھوں نے سوئمنگ باقاعدہ طور پر سیکھی، فینا ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں 100 برس کی عمر میں تیراکی کرنے والی وہ جاپان کی عمررسیدہ سوئمر بن گئیں، انھوں نے پہلی بار 88 برس کی عمر میں ماسٹرز ورلڈایونٹ میں پہلی بار حصہ لیا تھا جہاں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں منعقدہ ایونٹ میں انھوں نے 50 میٹر بیک اسٹروک ایونٹ میں برانز میڈل حاصل کیا تھا، اس کے بعد انھوں نے 2004 میں اطالوی شہر ریسونی میں منعقدہ ایونٹ میں تین مختلف کیٹیگریز میں سلور میڈلز اپنے قبضے میں کیے تھے، 90 برس کی عمر میں میاکو نے 800 میٹر فری اسٹائل ایونٹ میں نیشنل ریکارڈ بناکر شہرت پائی، بڑھتی عمر کے باوجود اب بھی ان کے حوصلے جوان اور وہ آنے والے دنوں میں مزید ریکارڈز اپنے نام کرنا چاہتی ہیں، وہ ہفتے میں چار مرتبہ سوئمنگ پریکٹس کرتی ہیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.