عائشہ گلا لئی کو کسی پارٹی اراکین اسمبلی نے مصافحہ کرنا گوارا نہ سمجھا

پیر 6 اپریل 2015 15:02

عائشہ گلا لئی کو کسی پارٹی اراکین اسمبلی نے مصافحہ کرنا گوارا نہ سمجھا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما عائشہ گلائی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کسی پارٹی کی اراکین اسمبلی نے مصافحہ کرنا گوارا نہ سمجھا جبکہ عائشہ گلالئی حیرانگی سے تمام پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی کو دیکھتی رہی ۔ جماعت اسلامی کے رہنما عائشہ سید آخر کار اٹھ کر آئیں اور عائشہ گلالئی سے مصافحہ کیا ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلالئی کسی بھی پارٹی کی خواتین اراکین پارلیمنٹ نے مصحافہ تک گوارا نہ سمجھا اور نہ ہی انہیں کوئی لفٹ کرائی ۔

جبکہ عائشہ گلالئی بڑی حیرانگی سے تمام خواتین ارکان پارلیمنٹ کو گورتی رہیں بالآخر جماعت اسلامی کی رہنما عائشہ سید نے یہ تمام نظارہ دیکھنے کے بعد بڑے پن کا مظاہر کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کی پیٹھ پر آ کر ان سے مصحافہ کیا اور کافی منٹ تک ان کے ساتھ محو گفتگو رہیں ۔

متعلقہ عنوان :