کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے ایک قیدی کو کل تختہ دا ر پر لٹکا دیا جائیگا
پیر 6 اپریل 2015 15:23
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے ایک قیدی کوکل ( منگل ) 7اپریل کو تختہ دا ر پر لٹکا دیا جائے گا ، اہل خانہ سے آخری ملاقات کروا دی گئی ۔
(جاری ہے)
طیب ولد غلام نبی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فرقہ وارانہ کیسز میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد اسکے بلیک وارنٹ جاری کر دئیے گئے اور اسے آج ( منگل ) 7اپریل کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور جیل کے اطراف میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔
علاوہ ازیں سرائے موت کے ایک اور قیدی حامد سردار ولد سردار محمد کو 9اپریل ( جمعرات ) کو کوٹ لکھپت جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ۔ حامد سردار ولد سردار محمد کو بہاولپور میں دوہرے قتل کے مقدمہ میں موت کی سزا سنائی گئی اور تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد اسکے بلیک وارنٹ جاری کئے گئے ہیں جسے 9اپریل کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.