اڈیالہ جیل میں ماڈل ایان علی کی موجودگی، پولیس اہلکار وں اور قیدیوں کے رویے میں تبدیلی

پیر 6 اپریل 2015 15:39

اڈیالہ جیل میں ماڈل ایان علی کی موجودگی، پولیس اہلکار وں اور قیدیوں ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) ماڈل ایان علی کی اڈیالہ جیل آنے سے جیل انتظامیہ اور قیدیوں کے رویوں میں بہت تبدیلی آ گئی ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی کے اڈیالہ جیل میں آنے سے یہاں مامور پولیس اہلکاروں کے ساتھ جیل میں قیدیوں کا رہن سہن مکمل طور پر تبدیل ہو کر رہ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار ماڈل ایان علی کے اڈیالہ جیل میں آنے کے بعد ہر روز اپنی یونیفارم اور خود کو صحت کے حوالے سے زیادہ خیال رکھنا شروع کر دیا ہے دوسری طرف مختلف جرائم میں قید قیدیوں کا رویہ بھی ماڈل ایان علی کی جیل میں موجودگی کے بعد واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔

جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایان علی سینکڑوں قیدیوں کے درمیان توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔ جیل افسر کا کہنا تھا کہ یہاں لوگوں کو اردو ٹھیک سے بولنی نہیں آتی وہاں ماڈل مشکل انگریزی میں بات کرتی ہے ۔ واضح رہے کہ ماڈل ایان علی گزشتہ ماہ سے منی لانڈرنگ کے الزام میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں

متعلقہ عنوان :