بنگلہ دیش کرکٹ بورڈنے شکیب الحسن کوآئی پی ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کی مشروط اجازت دیدی
پیر 6 اپریل 2015 16:22
ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کی مشروط اجازت دے دی۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس میں بی سی بی کی جاری کردہ اعلامیہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش نے رواں ماہ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کھیلنی ہے جس کی وجہ سے ہم شکیب الحسن کو پورے آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دے سکتے کیونکہ گرین شرٹس کے خلاف سیریز اہمیت کی حامل ہے اس لئے آل راؤنڈر کو صرف 11 اپریل تک چھٹی دی گئی ہے۔
پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کی وجہ سے شکیب دفاعی چمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیلئے صرف دو ہی میچز کھیل سکیں گے۔ کولکتہ کی ٹیم 8 اپریل کو ممبئی انڈینز کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی جبکہ اپنا دوسرا میچ 11 اپریل کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف کھیلے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
قومی ٹیم میں کم بیک ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا ڈیبیو ہو: محمد عامر
-
پنڈی سٹیڈیم میں بارش، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سوال اٹھا دیا
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.