پاکستان میں بالی وڈ کو دوبارہ زندہ کیا جائیگا‘ مہیش بھٹ

پیر 6 اپریل 2015 16:29

پاکستان میں بالی وڈ کو دوبارہ زندہ کیا جائیگا‘ مہیش بھٹ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بالی وڈ کو دوبارہ زندہ کیا جائیگا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بھارتی اداکاروں سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا بھارتی عوام۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب کراچی کی گلیوں میں کلو تو بہت سی مصنوعات پر پریانکا یا شاہ رخ کے اشتہارات نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزاء ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم ہمسایہ ملک میں بالی وڈ سینما کی از سر نو تجدید کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دورے کے موقع پر جب میں نے پاکستانی عوام کا بالی وڈ فلموں کے لئے جوش و جذبہ دیکھا تو بیحد خوش ہوئی۔

متعلقہ عنوان :