کنگ خان کا بیٹا بھی صاف ہندوستان مہم کا حصہ

پیر 6 اپریل 2015 17:08

کنگ خان کا بیٹا بھی صاف ہندوستان  مہم کا حصہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل2015ء) ہندوستان کو صاف ستھرا بنانے کے لیے وزیراعظم نریندرا مودی کی مہم میں بہت سے اداکاروں اور مشہور شخصیات نے حصہ لیا، لیکن اب بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے چھوٹے صاحبزادے ابرام بھی اس مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔ فلم 'فین' کی شوٹنگ سے فراغت کے بعد ممبئی واپس آنے والے شاہ رخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کی تصویر پوسٹ کی، جس میں ابرام ہاتھوں میں جھاڑو لیے معصومیت کی تصویر بنے کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ رخ نے لکھا ہے کہ 'کم عمری سے ہی اسے (ابرام کو) صاف ستھرے اور سرسبز انڈیا پر یقین رکھنے کا آغاز کررہا ہوں'۔ اور اس تصویر کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نریندرا مودی نے صاف ہندوستان مہم کے لیے اپنے ننھے منے سے ایمبیسڈر کو چن لیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس مہاتما گاندھی کے جنم دن کے موقع پر ’صاف ہندوستان‘ مہم کے تحت وزیر اعظم نریندرا مودی نے بذات خود جھاڑو لگا کر نئی تاریخ رقم کردی تھی۔ اس مہم کا مقصد دنیا بھر کے سامنے ہندوستان کے بہتر تشخص کو اجاگر کرنا ہے جہاں انڈیا میں جگہ جگہ موجود گندگی کے ڈھیر اور کوڑا کرکٹ کے باعث دنیا بھر میں اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔