زہر آلود اشیاء بیچنے والوں کی جگہ جیل ہے،موجودہ قانون میں ضروری ترامیم کا جائزہ لیا جائے ‘شہبازشریف
اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں وزیراعلیٰ کی ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف موثر ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت
پیر 6 اپریل 2015 17:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کیا،جس میں پنجاب بھر میں ملاوٹ کے خلاف بھرپور مہم چلانے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہعام آدمی کو معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خور د و نوش کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے اور پنجاب حکومت اپنی یہ ذمہ داری بطریق احسن نبھائے گی۔
انہوں نے کہاکہ اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔اجلاس کے دوران ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں متعلقہ محکموں اور اداروں کوملاوٹ کے خلاف جامع اور موثر ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ عوام کو زہر آلود اشیاء بیچنے والوں کی جگہ جیل ہے، اس ضمن میں موجودہ قانون میں ضروری ترامیم کا جائزہ لیا جائے اور جامع پلان مرتب کرکے اس پر موثر عملدرآمد کے حوالے سے بھی سسٹم وضع کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی، ڈویژن، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر عملدرآمد کے حوالے سے جامع میکانزم مرتب ہونا چاہیئے۔ صوبائی وزراء بلال یاسین، چوہدری محمد شفیق، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز، چیف سیکرٹری، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.