پی ٹی آئی کے کارکن حق نواز قتل کیس ،نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب
پیر 6 اپریل 2015 17:17
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے کارکن حق نواز قتل کیس کی تحقیقات کے لئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حق نواز کے قتل کے مقدمے میں نامزد کئے گئے وزراء عابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ کے نام جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سیاسی دباو پر نکال دئیے۔
لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کی میرٹ پر تفتیش کے لئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کے احکامات صادر کیے جائیں ۔اس موقع پر سرکاری وکیل نے جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے چالان ٹرائل کورٹ میں بھجوایا جا چکا ہے ،نئی جے آئی ٹی کی تشکیل بے بنیاد ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 20اپریل تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.