ماہی پروری کو صنعت کے طورپر جدید خطوط پر استوار کرکے آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کیا جائے گا‘وزیر ماہی پروری

صوبائی وزیر ماہی پروری ملک آصف بھا اور ڈائریکٹر جنرل فشریز ڈاکٹر محمد ایوب کا ” مچھلیوں کی افزائش میں اضافہ اور مچھلیوں کے اقسام کا تحفظ “پر منعقد ہ سیمینار سے خطاب

پیر 6 اپریل 2015 17:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء )صوبائی وزیر ماہی پروری ملک محمد آصف بھا اعوان نے فشریز سائنٹسٹس اور محکمہ ماہی پروری کے ماہرین پر زور دیا ہے کہ وہ مچھلیوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول اور اقسام کے تحفظ کے لیے ریسرچ پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ماہی پروری کو ایک صنعت کے طور پر جدید خطوط پر استوار کر کے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

انہوں نے یہ بات محکمہ ماہی پروری کے زیر اہتمام” مچھلیوں کی افزائش میں اضافہ اور مچھلیوں کے اقسام کا تحفظ “ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فشریز ڈاکٹر محمد ایوب، محکمہ ماہی پروری کے افسران،پنجاب ،بلو چستان ، کے پی کے ،آزاد کشمیر ، گلگت و بلتستا ن اور سندھ سے تعلق رکھنے والے ما ہی پر وری کے ما ہر ین ، سا ئنسدان ، مختلف یو نیو رسٹیز کے وائس چا نسلر ز اور طلبا و طالبا ت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ملک محمد آصف بھا اعوان نے کہا کہ حکومت پنجاب ماہی پروری کے شعبہ میں تحقیق اور قدرتی پانیوں میں مچھلیوں کی افزائش میں اضافہ کے لیے ہر ممکن وسائل واقدامات عمل میں لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو حیاتیاتی پروٹین کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے قدرتی پانیوں میں مچھلیوں کی افزائش میں اضافہ، مچھلیوں کی اقسام کا تحفظ اور تیزی سے کم ہورہی مچھلی کی مقامی و علاقائی نسلوں کی مصنوعی نسل کشی کروا کر انہیں محفوظ بنانے کے لیے 170ملین روپے کی لاگت سے چشمہ ضلع میانوالی بائیو ڈائیورسٹی ہیچری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو پوری دنیا میں اپنی نوعیت کی دوسری بڑی ہیچری ہے جس سے ماہی پروری سے متعلق ماہرین اور فش فارمرز ہیسچری میں مچھلیوں کی افزائش میں اضافے بارے کی جانے والی تحقیق سے مستفید ہو رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنر ل فشریز پنجاب محمدایو ب نے اس موقع پر خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ما ہی پر وری کے فروغ اور مچھلیوں کی پیداوار میں اضا فہ کیلئے دستیا ب وسا ئل کا تحفظ اور انتظا م بہت بڑا چیلنج ہے جس سے نبردآزما ہو نے کیلئے محکمہ ماہی پروری مو ثر حکمت عملی سے کو ششیں بروئے کار لارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چشمہ کے مقام پر تا زہ پانیوں کے قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے حکو مت پنجاب نے خطیر لا گت سے جو پر اجیکٹ شروع کیا ہے اس کے مثبت اور دورس نتا ئج حا صل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی مختلف یو نیو رسٹیوں میں اس مقصد کیلئے تحقیقی سر گر میوں کو مزید مو ثر اور فعال بنایا جا رہا ہے اور چشمہ کے مقا م پر ملکی سطح کے اس سیمینار کا واحد مقصد ملک بھر کے ماہی پر وری کے سا ئنسدانوں ، محقیقین ، ما ہر ین اورطلبا ء و طا لبا ت کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو کر اس اہم مسئلہ پر سوچ بچار اور سفارشا ت تیا ر کر نے کا موقع فراہم کر ناہے تاکہ ما حو لیا تی آلودگی ، محدود زرعی زمین اور پا نی کے بتدریج کم ہو تے وسا ئل کو ملحوظ رکھتے ہو ئے ما ہی پر وری کے فروغ کو یقینی بنا یا جا سکے۔

مزید براں وزیر ما ہی پر وری ملک محمدآصف بھانے سمینا ر میں شرکت کر نیوالے ما ہی پر وری کے افسران ، سا ئنسدانو ں اور ما ہرین کو شیلڈز دیں ۔ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر محمد ایو ب نے صوبا ئی وزیرکو یا دگا ری شیلڈ پیش کی۔