صولت مرزا سے رشتہ داروں کی ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات

پیر 6 اپریل 2015 18:08

صولت مرزا سے رشتہ داروں کی ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) سینٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے قیدی صولت مرزا سے ویڈیو لنک کے ذریعے اہلیہ ، بھابی اور دیگر رشتہ داروں سے ملاقات کرائی گئی ۔

(جاری ہے)

جیل حکام کے مطابق یہ ملاقات پیر کی صبح ہوئی ۔ صولت مرزا کی پھانسی وزیراعظم نواز شریف کی درخواست پر صدر مملکت نے 30 اپریل تک ملتوی کردی اس دوران مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ان سے تفتیش کرے گی ۔