حکومت کی طرف سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پرانی قیمت پر فروخت جاری

پیر 6 اپریل 2015 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) وفاقی حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو، 115روپے گھریلو سلنڈر، 460روپے کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی۔ لیکن ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جبکہ حکومت ایل پی جی پیداواری اداروں کی قیمت کم ترین سطح پر لے آئی۔

(جاری ہے)

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفا ن کھو کھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی مافیہ ناجائز منافع خوری کر کے روزانہ کی بنیاد پر عوام کی جیبوں پر 1کروڑ25لاکھ روپے کا ڈاکہ ڈال رہیں ہیں، اوگرا ایل پی جی کی قیمتیں کم کروانے میں ناکام ہو گیا ہے۔

گزشتہ 6ماہ میں ایل پی جی کی ایک ریکارڈ ایمپورٹ کی وجہ سے گیس مافیہ کی کمر ٹوٹ گئی۔ اگر ایمپورٹ نہ کی جاتی تو آج ایل پی جی200روپے فی کلو فروخت ہوتی۔ اگر حکومت ایمپورٹ سے فوری طور پر GST 50فیصد کم کر دینا چاہیے جس سے ایل پی جی 10روپے فی کلو مزید سستی ہو جائے گی۔ LPGکا ایندھن LNG سے بھی سستا ہے۔ اگر حکومت LPG پر توجہ دے تو LNGکے ایمپورٹ کا منصوبہ نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :