معیاری اور با مقصد تعلیم کے بغیر ملک کی سماجی اور معاشی ترقی ممکن نہیں‘ کومل سرفراز
حکومت علم کی روشنی سے محروم بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر ے ‘تقریب سے خطاب
پیر 6 اپریل 2015 18:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن پر گامزن فلاحی اداے میسو گرومنگ سسٹم کی ڈائریکٹر ایجوکیشن کومل سرفراز نے کہا ہے کہ معیاری اور با مقصد تعلیم کے بغیر ملک کی سماجی اور معاشی ترقی ممکن نہیں،تعلیم عوام کا بنیادی آئینی حق ہے جسے ہر ایک تک پہنچانا ریاست کی زمہ داری ہے۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً تین کڑور بچوں کو سکول میسر نہیں ہیں جبکہ غیر فعال اور گھوسٹ سکولوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے،سکولوں کو بیٹھک،گودام،اصطبل اور مویشی باندھنے کیلئے استعمال کرنے کی حوصلہ شکنی کی جائے تو کثیر سرمایہ ضائع ہونے سے بچے گا جس سے معیاری تعلیم کو بہتر بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت علم کی روشنی سے محروم بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر ے کیونکہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خو شحالی کا راز تعلیم کے فروغ میں ہی پوشیدہ ہے۔
مزید اہم خبریں
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
نیلم جہلم پراجیکٹ نے پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی آصفہ بھٹو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.