بجلی کی فراہمی ،نئی پاور جنریشن پالیسی 2015کا اعلان جلد متوقع

پیر 6 اپریل 2015 19:14

بجلی کی فراہمی ،نئی پاور جنریشن پالیسی 2015کا اعلان جلد متوقع

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) وفاقی حکومت کی جانب سے کم لاگت میں بہتر بجلی کی فراہمی کے لیے نئی پاور جنریشن پالیسی 2015 کا اعلان جلد متوقع ہے، توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے نئے وسائل کی دریافت پر زور دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق پالسیی سازی میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی ہے، جس کے بعد اسے مشترکہ مفادات کونسل میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، حکام کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی موجودہ پاورجنریشن پالیسی 2002 سے بہتر ہے، جس کا مقصد پاور جنریشن منصوبوں کے قیام، بہتر اور محفوظ سرمایہ کاری کے لیے ملکی اورغیرملکی فرمز کو سہولتیں مہیا کرنا ہے، نئی پالیسی میں ٹیکس ری بیٹس اور سرمایہ کاروں کے لیے رعایتوں کا بھی امکان ہے، جبکہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سرمایہ کاروں کو کارپوریٹ انکم ٹیکس،، سیلز ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس سے استثنی کا اعلان بھی امکان ہے، درآمدی پلانٹس اور آلات پر درآمدی ڈیوٹی میں بھی کمی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :