بھارتی فوج کاپاکستان رینجرز پر آرایس پورہ سیکٹرپر سیز فائر کی خلاف ورزی کاالزام

پیر 6 اپریل 2015 19:45

بھارتی فوج کاپاکستان رینجرز پر آرایس پورہ سیکٹرپر سیز فائر کی خلاف ..

سرینگر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) بھارتی سرحدی فورس نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان رینجرز نے ضلع مقبوضہ جموں کشمیر سے ملحقہ بین الاقوامی سرحد پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ۔

(جاری ہے)

پیر کو بھارتی اخبار انڈیا ٹائمز کی رپورٹ میں بی ایس ایف کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ ضلع جموں سے ملحقہ بین الاقوامی سرحد پر پاک رینجرز نے اگلی پوسٹوں پر ٹور پنڈ میں آر ایس پورہ سیکٹر پر فائرنگ کی ۔ بی ایس ایف کے مطابق پاکستان رینجرز کی جانب سے چھوٹے ہتھیاروں اور ہلکی مشین گنوں سے فائرنگ کی گئی تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :