صوابی ، تھانہ یارحسین کی حدود میں خواجہ سراؤں کی گاڑی پر فائرنگ ، ایک خواجہ سرا سمیت دو افراد جاں بحق،ایک خواجہ سرا سمیت تین افراد زخمی ، ملزمان دو خواجہ سرا ؤں کو اپنے ساتھ لے گئے، پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے تمام چھ ملزمان کو اسلحہ سمیتگرفتار کر کے مغوی خواجہ سرا ء کوبازیاب کرالیا

پیر 6 اپریل 2015 20:06

صوابی ، تھانہ یارحسین کی حدود میں خواجہ سراؤں کی گاڑی پر فائرنگ ، ایک ..

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) صوابی کے علاقہ تھانہ یارحسین کی حدود میں خواجہ سراؤں کی گاڑی پر فائرنگ ، ایک خواجہ سرا سمیت دو افراد جاں بحق، ایک خواجہ سرا سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔ ملزمان دو خواجہ سرا ؤں کو اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے تمام چھ ملزمان کو اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر کے مغوی خواجہ سرا ء کوبازیاب کرالیا ۔

پیر کو ڈی پی او صوابی سجا د خان نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو خواجہ سرا پیر کی صبح تین بجے صوابی کے علاقہ تھانہ یارحسین کے حدود میں سوڈھیر میں اکرام الحق ولد مہر تاج کی شادی کی خوشی میں محفل مو سیقی کے پروگرام سے فارغ ہوکر فلائنگ کوچ نمبرLES3238 میں لاہور یارحسین روڈ پر صوابی آرہے تھے کہ راستے میں6 افراد نے محفل موسیقی سے واپس آنے والے خواجہ سرا ؤں کی گاڑی کو روک کر خواجہ سراوں کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے پر اصرار کیا مگر انکار پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے ایک خواجہ سرا ظاہر اللہ عرف ثناء ولد اسلام سکنہ آرمڑ پشاور اور ڈی جے ا براہیم عرف تورے ولد دوست محمد سکنہ مرغز جاں بحق ہوگئے جب کہ فلائنگ کوچ ڈرائیور بختیار ولدمعراج محمد سکنہ نظرے ڈھیری ، قمرعرف دیویا ولد سر گند سکنہ میر وس مردان اور رفیق ولد دوست محمد سکنہ کالا صوابی گولی لگ کر زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان قمر عرف دیویا اور رحمان عرف بے بی اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔

(جاری ہے)

اس کی اطلاع ملتے ہی دسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان کی فوری طور پر ایکشن لینے پر چھوٹا لاہور اظہار شاہ خان کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں شامل یار حسین سید الاابرار خان،ایس ایچ او تھانہ کالوخان مشتاق خان،ایس ایچ او،ایس ایچ او چھوٹا لاہورہارون خان اور معہ دیگر پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر اندر مغوی خواجہ سرا ء رحمان عرف بے بی، قمر عرف دیویا کو بازیاب کراکر تمام 06ملزمان منظور ولد قابل شیر ،حضران ولد فقیر محمد،بشیر ولدصابر ساکنان کالوخان ،عارف علی ولد مشتاق علی ،عمر علی ولد شاد علی ،کاشف علی ولد زرنبی ، ساکنان رشکئی کو گرفتار کرکے اُن سے ایک عدد کلاشنکوف ،ایک عدد پستول بمعہ10عدد کارتوس اور وقوعہ میں استعما ل ہونے والے تین عدد موٹر سائیکل برآمد کی ۔