پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ ،حج پر جانیوالے خواہشمند صنعتی کارکنان سے درخواستیں طلب

کارکنان سوشل ویلفیئر یا ای او بی آئی کارڈ منسلک کرکے متعلقہ اسسٹنٹ مائن ،لیبر ویلفیئر کمشنر میں چودہ اپریل 2015 تک درج کرواسکتے ہیں

پیر 6 اپریل 2015 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے زیر اہتمام تمام اضلاع سے حج پر جانیوالے خواہشمند صنعتی کارکنان سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے سینئر اہلکار نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء کو بتایا کہ حج پالیسی کے بعد پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے صوبہ بھر کے صنعتی کارکنان کیلئے حج سکیم برائے 2015ء کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ایسے کارکنان جو پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ سے تعلق رکھتے ہیں وہ ایک سادہ کاغذ پر اپنی درخواست ہمراہ قومی شناختی کارڈ‘ ویلفیئر کارڈ اور فیکٹری ایکٹ 1934ء یا 1923ء کے تحت رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ،سروس نامے کا تصدیقی سرٹیفکیٹ اور ساتھ ہی ساتھ سوشل ویلفیئر یا ای او بی آئی کارڈ منسلک کرکے متعلقہ اسسٹنٹ مائن،لیبر ویلفیئر کمشنر میں چودہ اپریل 2015 تک درج کرواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :