وزیراعلیٰ کا بہاولپور اور گردونواح میں طوفان و بادوباراں سے ہونیوالے نقصانات پرافسوس کا اظہار

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

پیر 6 اپریل 2015 20:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بہاولپور اور گردونواح میں طوفان و بادوباراں سے ہونیوالے نقصانات پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے -انہوں نے کہاکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونیوالے افرا دکو ہرممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں- نشیبی علاقو ں میں بارشی پانی کے نکاس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :