پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کا سالانہ الیکشن 09اپریل کو اسمبلی کیفے ٹیریا میں منعقد ہوگا

پیر 6 اپریل 2015 20:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کا سالانہ الیکشن 2015-16 جمعرات 09اپریل بوقت 2:00بجے دن اسمبلی کیفے ٹیریا میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

جس میں پریس گیلری کمیٹی کے صدر اور سیکرٹری کا انتخاب پریس گیلری کمیٹی کے ممبران خفیہ رائے شماری کے ذریعے کریں گے۔