اسلام آباد: یمن کے معاملے پر پاکستان کا مؤقف واضح ہونا چاہیئے : شاہ محمود قریشی

muhammad ali محمد علی پیر 6 اپریل 2015 20:38

اسلام آباد: یمن کے معاملے پر پاکستان کا مؤقف واضح ہونا چاہیئے : شاہ محمود ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس وقت یمن کی صورتحال بہت سنجیدہ مسئلہ ہے، حکومت کی جانب سےواضح کیا جائے کہ پاکستان اس مسئلے پر ثالث بننے جا رہا ہے یا فریق۔ہمیں جنگ کا حصہ بننے کی بجائے امت مسلمہ اور اقوام متحدہ میں امن کا کشکول لے کر جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی صورتحال پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے کیونکہ حکومت اگر اکیلے فیصلہ کرے گی تو اسکا نقصان ہو گا، چونکہ پاکستان بے پناہ اندرونی خطرات سے دوچار ہے، بھارت اور افغانستان سے جڑی سرحدوں پر صورتحال سامنے ہے اور اب ایران کے ساتھ لگی سرحد پر صورتحال بھی حساس ہے لہذا ہمیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، یمن کے مسئلے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھ کر اتفاق رائے پیدا کیا جائے کیونکہ یمن کی صورتحال سے امن مخالف قوتوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے وزیر دفاع سے مطالبہ کیا کہ وہ بتائیں کہ سعودی عرب کی پاکستان سےکیا توقعات ہیں اور اس نے کیا امیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں۔ یمن پالیسی پر بیرونی اور اندرونی اثرات کا علم ہونا چاہئے اور اس سے متعلق ایوان کو آگاہ کرنا چاہئے ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی تحریک انصاف پر تنقید کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ وزیر دفاع نے قومی معاملات کی بجائے ذاتی معاملات کو ترجیح دی، ہم چاہتے تو اس کا جواب دے سکتے تھے لیکن جس معاملے پر پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا ہے وہ زیادہ اہم ہے۔