سکھر،ریلوئے انتظامیہ نے عدالتی احکامات پرریلوئے اسٹیشن کے سامنے قائم ریسٹورنٹ سیل کر دیا

پیر 6 اپریل 2015 21:00

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) ریلوئے انتظامیہ نے عدالتی احکامات پر سکھر اسٹیشن کے سامنے قائم ریسٹورنٹ سیل کر دیا ، ریسٹورنٹ پر ریلوئے کے دو لاکھ 18ہزار واجب الادا ہیں ، ڈیڑھ سال سے کیس چل رہا تھا ، سندھ ہائی کورٹ نے گذشتہ روز سماعت کے دوران ریسٹورنٹ سیل کرنے کے احکامات دیئے تھے جس پر کاروائی کی گئی ، ریلوئے افسران ، تفصیلات کے مطابق سکھر ریلوئے انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری نے ڈی این ون شفیق احمد ، ای این منظور ملک، آئی او ڈیبلو خالد ، ایس ایچ او نیاز میرانی ، اصغر علی و دیگر کی نگرانی میں سکھر ریلوئے اسٹیشن کے سامنے قائم ڈریم لائٹ ریسٹورنٹ فاسٹ فوڈ اینڈ بار بی کیو کو سیل کر دیا ریسٹورنٹ کو سیل کئے جانے پر ریلوئے افسران نے صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ ریسٹورنٹ کا ایگریمنٹ ختم ہو چکا تھا اور ریسٹورنٹ مالک نے عدالت سے اسٹے لیا ہوا تھا گذشتہ روز سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے ریسٹورنٹ کو سیل کئے جانے کے احکامات صادر کئے جس پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ریسٹورنٹ سیل کر دیا گیا ہے افسران نے مزید بتایا کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ پر ریلوئے کے 2لاکھ 18ہزار روہے اب بھی واجب الا دا ہیں دوسری جانب ریسٹورنٹ کو سیل کئے جانے پر ممکنہ لڑائی جھگڑے کے خدشات کے پیش نظر اور ریلوئے افسران کو سیکورٹی فراہمی کیلئے ایس پی ریلوئے سکھر ڈویژن ملک محمد عتیق کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او نیاز میرانی، پی آر او ملک داؤد بھی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موجود تھے ۔