تحریکِ فکر رضا کے زیر اہتمام عظیم الشان موٴذن رسول سیمینار 11 اپریل کو منعقد ہوگا

پیر 6 اپریل 2015 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) تحریکِ فکر رضا کے زیر اہتمام حضرت سیدنا بلال حبشی رضی اللہ عنہ کی خدمت اقدس میں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عظیم الشان ’موذن رسول سیمینار‘ 11 اپریل 2015ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مرکزی جامع مسجد حضرت سیدنا بلال رضی اللہ عنہ جیا بگا شریف میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

خصوصی خطاب قائد تحریک فکر رضا مناظر اسلام حضرت علامہ مفتی محمد عابد جلالی فرمائیں گے۔ سیمینار میں کثیر تعداد میں علماء و مشائخ اور کارکنان شرکت کریں گے۔ اہلِ ایمان شریک ہو کر قلوب و اذہان کو روشن کریں۔