سابق گورنر مخدوم احمد محمود کاسینئر صحافی اسد ساہی کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 6 اپریل 2015 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدرو سابق گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود نے لاہور کے مقامی اخبارسٹی 42کے چیف رپورٹراسد ساہی کی گزشتہ روز اچانک وفات پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور ان کے لواحقین کو صبروجمیل عطاکرئے ان کی اچانک وفات پر جتنا بھی غم کیا جائے وہ کم ہے۔

(جاری ہے)

مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ مرحوم اسد ساہی نے اس چھوٹی سی عمر میں صحافت میں بڑانام پیدا کیا ہے جو ان کی صلاحیتوں اور اپنے شعبے کے ساتھ کمٹمنٹ کا نتیجہ تھا۔انہوں نے کہا کہ اسد ساہی ایک اعلی پائے کے رپورٹر تھے جنہوں نے اپنی شبانہ روز محنت سے صوبائی دارالحکومت کے رپورٹروں اور صحافیوں میں اپنی الگ پہچان بنائی۔ان کا کہنا تھا کہ اسد ساہی کی رحلت کے بعد صحافت کے میدان ایک بڑا خلاپیدا ہوگیا ہے جس کو پر کرنا تو ناممکن ہے۔ ان جیساسچا،کھرااور بے باک صحافی صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسدساہی ایک بڑے صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نہایت اچھے اور درد دل رکھنے والے انسان تھیجنہوں نے اپنے بڑوں اور چھوٹوں سب کے ساتھ ایمانداری سے اپنا رشتہ نبھایا۔

متعلقہ عنوان :