باپ بیٹے کی سیاست اور نااہل ٹھیکیداروں نے سکھر کا بیڑا غرق کر دیا ہے،آغا سیف اللہ

پیر 6 اپریل 2015 21:29

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) پیپلزورکرز اتحاد کے رہنما و پی پی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن آغا سیف اللہ پٹھان نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سکھر پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ باپ بیٹے کی سیاست اور نااہل ٹھیکیداروں نے شہر سکھر کا بیڑا غرق کر دیا ہے سیاسی بنیادوں پر دیئے جانیوالے ٹھیکوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے باعث شہر موئن جو دڑوں کو منظر پیش کر رہا ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ سکھر کو ترقیاتی کاموں کی مد میں ملنے والے22ارب روپے کہاں گئے اور کہاں خرچ ہوئے سمجھ سے بالا تر ہیں اتنی وافر مقدار میں ملنے والے فنڈز کے باوجود شہر کی حالت زار انتہائی خراب ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بنی بنائی سڑکوں کو دوبارہ بناکر کرپشن کا بازار گرم کیاجا رہا ہے جس کی زندہ مثال حسینی روڈ سے گھنٹہ گھر تک نئی تعمیر ہونی والی سڑکوں کی ڈرینج لائن کی کھدائی کیلئے دوبارہ کھود دیا گیا ہے الٹا شہری مسائل حل کیلئے آواز اٹھانے پر پی پی رہنماؤں کا پارٹی سے زبردستی بے دخل کیا جا رہا ہے انہوں نے سکھرکی تباہی کا ذمہ دار سکھرکے سینیٹر اور منتخب ایم این اے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ باپ بیٹے نے کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے سیاسی بنیادوں پر دئیے جانیوالے ٹھیکوں کی وجہ سے شہرتباہی کے دھانے پر پہنچ گیاانہوں سکھر کے تعلیم یافتہ شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ سکھر کو بچانے کیلئے وہ میدان جدوجہد میں قدم رکھیں اور اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔