سعودی عرب فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی: آرمی چیف راحیل شریف

muhammad ali محمد علی پیر 6 اپریل 2015 21:54

سعودی عرب فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی:   آرمی چیف راحیل شریف

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یمن میں جاری جنگ کی وجہ سے سعودی عرب فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب فوج بھیجنے کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بحث جاری ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی فیصلہ کرلیا جائے گا۔ دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ کے حوالے سے آرمی چیف کا کہنا ہے کہ وہ آپریشن سے حاصل ہونے والے نتائج سے مطمئن ہیں، اس سلسلے میں قوم کو جلد ہی خوش خبری دی جائے گی۔