محکمہ صحت کے ڈرگ سکواڈ کا کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں کوٹھی پر چھاپہ

بھارت سے سمگل شدہ کروڑوں روپے مالیت کی ادویات ، آپریشن کا سامان برآمد غیر معیاری ، جعلی اور سمگل شدہ ادویات کے دھندے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ‘ خواجہ عمران نذیر

پیر 6 اپریل 2015 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) محکمہ صحت کی جانب سے جعلی ، غیر معیاری اور سمگل شدہ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں پیر کی شام ڈرگ سکواڈ نے کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں ایک کوٹھی پر چھاپہ مار کر بھارت سے سمگل شدہ کروڑوں روپے مالیت کی آنکھوں کی سرجری میں استعمال ہونے والی ادویات اور آپریشن کا سامان برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتارکر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم نے پولیس پارٹی کے ہمرہ ایک خفیہ اطلاع پر کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں مذکورہ کوٹھی پر چھاپہ مار کر بھارت سے سمگل شدہ کروڑوں روپے مالیت کی آنکھوں کی سرجری میں استعمال ہونے والی ادویات اور آپریشن کا سامان برآمد کر لیا ہے۔ چھاپہ مار پارٹی میں محکمہ صحت کے افسران اور سمن آباد ٹاؤن کے ڈرگ انسپکٹر رانا شاہد اور پولیس اہلکار شامل تھے۔

چھاپے کی اطلاع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر بھی موقعہ پر پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبے کو جعلی ، غیر معیاری اور سمگل شدہ ادویات سے پاک کرنے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا ہے جو اس گھناؤنے کاروبار کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :