صولت مرزا کو فوری پھانسی دی جائے : مقتول شاہد حامد کے بیٹے کا مطالبہ

muhammad ali محمد علی پیر 6 اپریل 2015 22:46

صولت مرزا کو فوری پھانسی دی جائے : مقتول شاہد حامد کے بیٹے کا مطالبہ

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) کے ای ایس سی کے مقتول ایم ڈی شاہد حامد کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کی جانب سے کیے گئے انکشاف نئے نہیں ہیں، وہ چاہتے ہیں صولت مرزا کے انکشافات کی تحقیقات کرکے انہیں فوری پھانسی دی جائے۔ شاہد حامد کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ 1997 میں ان کے والد کے ای ایس سی میں کرپٹ اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کر رہے تھے، جن کرپٹ اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کی جارہی تھیں ان کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا۔

(جاری ہے)

کے ای ایس سی کی کرپٹ مافیا ایم کیو ایم کی سرپرستی میں کام کررہی تھی اسلیئے جب ان کے والد کی جانب سے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا گیا تو متحدہ کی جانب سے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے لگی تھیں۔ ایم کیو ایم کے رہنماوَں فاروق ستار، نسرین جلیل اور انکے شوہر اور قاضی خالد کی جانب سے انہیں براہ راست دھمکیاں دی گئی تھی۔ اسی لیے جب انکے والد کا قتل ہوا تھا تو ان کی جانب سے پہلے دن ہی متحدہ کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔