سعودی عرب ، ترکی اور ایران کے اکابرین کو یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت دی جائے

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال

پیر 6 اپریل 2015 23:04

سعودی عرب ، ترکی اور ایران کے اکابرین کو یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سعودی عرب ، ترکی اور ایران کے اکابرین پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں ، انہیں بھی یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت دی جائے ۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ یمن کی صورتحال انتہائی اہم ہے ، اس حوالے سے سعودی عرب ، ترکی اور ایران کے اکابرین پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں انہیں بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت دی جائے جس پر سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ آئین اس کی اجازت نہیں دیتا ، بہتر ہوگا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس بلا کر انہیں اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کی دعوت دی جائے ۔