Live Updates

خواجہ آصف نے اپنا اور پارٹی کا وقار مجروح کیا‘اسٹیٹس کو کی حامی تمام جاعتیں پی ٹی آئی کے خلاف متحد ہو گئی ہیں مگر ایسی ہتھکنڈوں کی وجہ سے پی ٹی آئی اور مضبوط ہو گی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ٹوئیٹر بیان

پیر 6 اپریل 2015 23:44

خواجہ آصف نے اپنا اور پارٹی کا وقار مجروح کیا‘اسٹیٹس کو کی حامی تمام ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے اپنا اور پارٹی کا وقار مجروح کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں جو کچھ کہا ہے اس سے انہوں نے اپنا اور اپنی پارٹی کا وقار مجروح کیا ہے اسے ہتھکنڈوں سے تحریک انصا ف اور مضبوط ہو گی۔عمران خان نے کہاکہ اسٹیٹس کو کی حامی تمام جاعتیں پی ٹی آئی کے خلاف متحد ہو گئی ہیں مگر ایسی ہتھکنڈوں کی وجہ سے پی ٹی آئی اور مضبوط ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی خواجہ آصف کے بیا ن پر خاموشی شرمناک ہے کوئی مہذب شخص ایسے بات نہیں کرتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات