سری لنکن صدر نے جلد کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی نوید سنا دی

منگل 7 اپریل 2015 00:09

سری لنکن صدر نے جلد کرکٹ ٹیم  پاکستان بھیجنے کی نوید سنا دی

اسلام آ باد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7اپریل ۔2015ء ) سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی نوید سنا دی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز صدر ممنون حسین سے ان کے سری لنکن ہم منصب نے ملاقات کی اور اس موقع پر دوطرفہ امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران سری لنکن صدر نے صدر ممنون حسین کو یہ نوید سنائی کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی جس پر صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ 2009ء میں سری لنکن ٹیم پر حملہ افسوسناک واقعہ تھا ، آئندہ ایسا واقعہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :