اسلام آباد : عمران‌ خان کو اپوزیشن اتحاد میں شامل کرنا نا ممکن ہے، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 اپریل 2015 10:54

اسلام آباد : عمران‌ خان کو اپوزیشن اتحاد میں شامل کرنا نا ممکن ہے، اپوزیشن ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب الاختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپوزیشن اتحاد میں شامل کرنا نا ممکن ہے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں بہت سی جماعتیں ایسی ہیں جو کہ پی ٹئ آئی اور عمران خان کے خلاف ہیں.

(جاری ہے)

پارلیمنٹ میں آ کر اسمبلیوں کو بوگس کہنا عمران خان کے دوہرے معیار کو ظاہر کر تا ہے.

خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ جمہوریت پٹڑی سے اتر جائے ، ہم یہ چاہتے ہیں کہ نظام چلتا رہے تاکہ کہیں جمہوریت ہی ہاتھ سے نہ نکل جائے. انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا کردار پارلیمنٹ کو فعال طریقے سے چلانا ہے. پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم کی موجودگی میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف ہوٹنگ ہونا انتہائی افسوسناک ہے.