لاہور ، تیز رفتاری کے باعث گاڑی سڑک سے کیمپس انڈرپاس میں جا گری،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

منگل 7 اپریل 2015 11:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) لاہور میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی سڑک سے کیمپس انڈر میں جا گری ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے قریب ایک کار تیز رفتاری کے باعث کیمپس انڈر پاس میں گر کر تباہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واپڈا ٹاون کے رہائشی عابد کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوگئی اور سڑک کے گرد لگے حفاظتی جنگلے کو توڑتی ہوئی انڈر پاس میں جاگری ، اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :