مہران اکیڈمی اور پی ایس بی اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ برابر

منگل 7 اپریل 2015 11:20

مہران اکیڈمی اور پی ایس بی اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ برابر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) مہران اکیڈمی اور پی ایس بی اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان نمائشی فٹ بال میچ دو، دو گول سے برابر رہا، جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک پی ایس بی کی ٹیم کو مہران کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، پہلے ہاف کے 10 ویں منٹ میں پی ایس بی اکیڈمی کی طرف سے ذیشان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ، دوسرے ہاف کے 5 ویں منٹ میں مہران اکیڈمی کی جانب سے حمزہ نصیب گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا۔

(جاری ہے)

15 ویں منٹ میں پی ایس بی کی طرف سے حسیب نے گول کرکے مقابلہ 2-1 کردیا، میچ ختم ہونے سے چند منٹ قبل مہران کے خلیل نے گول کرکے مقابلہ ایک بار پھر برابر 2-2 سے برابر کر دیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا۔میچ کمشنر کے فرائض پی ایس بی کے فٹ بال کوچ اسداللہ اور ریفری کے چمن خان نے انجام دیئے ،میچ کے مہمان خصوصی مہران فٹ بال کلب کے بانی سرپرست نصیب خان تھے، اس موقع پر الفیصل فٹ بال کلب محمد شدید، اکبر کلب کے صدر سید شرافت حسین بخاری اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی-