ہاک بے کپ ہاکی ٹورنامنٹ 11 اپریل سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا

منگل 7 اپریل 2015 11:25

ہاک بے کپ ہاکی ٹورنامنٹ 11 اپریل سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ہاک بے کپ ہاکی ٹورنامنٹ 11 اپریل سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں ہاکی انڈیا نے رواں ماہ نیوزی لینڈ میں شیڈول ہاک بے کپ کیلئے پہلے ہی 18 رکنی ویمن ٹیم کا اعلان کر رکھا ہے۔ ریتو رانی کو ٹیم کی کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ دپیکا نائب کپتان ہوں گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ 11 سے 19 اپریل تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں میزبان ملک سمیت ارجنٹائن، آسٹریلیا، چین، جاپان، کوریا، امریکہ اور بھارت کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

بھارتی ٹیم 11 اپریل کو چین کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ بھارت کی ویمن ہاکی ٹیم کپتان ریتو رانی، نائب کپتان دپیکا، راجنی، سویتا، سوشیلا، سونیتا، دیپ، پوناما، مونیکا، نمیتا، منز، لیلی، نوجوت، سندریا، وندنا، پونم رانی اور انورادھا پر مشتمل ہے

متعلقہ عنوان :