”ٹرمینیٹر 4“ فضول فلم تھی، ہالی ووڈ سٹار آرنلڈشوازنیگر

منگل 7 اپریل 2015 11:34

”ٹرمینیٹر 4“ فضول فلم تھی، ہالی ووڈ سٹار آرنلڈشوازنیگر

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ہالی وڈ سٹار آرنلڈ شوازنیگر نے بتایا کہ انہیں ٹرمینیٹر فرنچائز کی چوتھی فلم (Terminator Salvation)میں کام نہ کرنے کا کوئی افسوس نہیں۔67 سالہ اداکار نے ٹی وی شوگڈ مارننگ امریکا میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرمینیٹر فور واحد ایسی فلم تھی جس میں انہوں نے کام نہیں کیا۔ٹرمینیٹر فرنچائز کی پہلی تین فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے آرنلڈ کا کہنا تھا کہ کم از کم ان تین فلموں کی اپنی اپنی پرسنیلٹی اور کہانی دلچسپ تھی۔

(جاری ہے)

کیلیفورنیا کے سابق گورنر نے بتایا کہ انہیں ٹرمینیٹر کی پہلی تینوں فلمیں مختلف وجوہات کی بنا پر پسند ہیں اور ان میں سے کسی ایک کو بہترین قرار دینا بہت مشکل ہو گا۔ان دنوں ٹرمینیٹر 5 (Terminator Genisys) میں کام کرنے والے آرنلڈ نے پچھلی فلم کے حوالے سے کہا کہ خدا کا شکر ہے۔ یہ ایک فضول فلم تھی۔کرسچئین بیل اور سام وارتھانگٹن کی ٹرمینیٹر فور نے امریکا میں 125.3 ملین ڈالرز کا بزنس کیا تھا لیکن مداحوں نے عموماً اسے مایوس کن قرار دیا۔آرنلڈ نئی ٹرمینیٹر 5 کے ساتھ یکم جولائی کو سینما گھروں میں جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔اس فلم کے ہدایت کار ایلن ٹیلر جبکہ دیگر کاسٹ میں ایملیا کلارک، جے کورٹنی اور جیسن کلارک شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :