سلمان انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ ہونے لگے

منگل 7 اپریل 2015 11:40

سلمان انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ ہونے لگے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سلمان خان نے دیدی بالی ووڈ کے باقی سبھی خانز کو مات، انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ہیرو قرار دے دیئے گئے۔دبنگ خان کی جو جو فلم آتی ہے وہ باکس آفس پر چھا جاتی ہے۔

(جاری ہے)

کبھی سلو بھیا اپنے چاہنے والوں کو ہنسنے پر مجبورکردیتے ہیں، تو کبھی ایکشن سپر ہیرو بن کر بٹھادیتے ہیں اپنی دھاک سرچ انجن گوگل اور یوٹیوب سے جمع کیے گئے ڈیٹا کے مطابق سلمان خان کو انٹرنیٹ پر ڈھونڈنے والے افراد کی تعداد تین اعشاریہ چار کروڑ تک ہے۔دوسرے نمبر پر ہیں پی کے بوائے عامر خان جنہیں پچھلے برس انٹرنیٹ پر ایک کروڑ افراد نے ڈھونڈا ہے۔جبکہ اس برس سلمان خان کی دو بڑی فلمیں بھی آرہی ہے جن سے پرستاروں کو خاصی امیدیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :