اداکارہ وینا ملک نے شوبز میں واپسی کا گرین سگنل دیدیا

منگل 7 اپریل 2015 11:58

اداکارہ وینا ملک نے شوبز میں واپسی کا گرین سگنل دیدیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) اداکارہ نرگس کی شوبز میں متوقع واپسی کے بعد اداکارہ وینا ملک نے بھی شوبز میں واپسی کا گرین سگنل دیدیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اور اب دوبارہ شوبز میں واپسی کیلئے پرتول رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ وینا ملک کا بیٹا ابھی چھوٹا ہے جس کواس وقت مکمل طور اپنی ماں کی توجہ کی ضرورت ہے اور اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے وینا ملک تین ماہ کے بعد باقاعدہ شوبز سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کردینگی ۔

اس حوالے سے شوبز حلقوں کا کہناہے کہ نرگس اور وینا ملک کی شوبزمیں واپسی سے فلم انڈسٹری سے ہیروئن کا بحران پُر ہوجائے گا ۔اگر اداکارہ ریما بھی شوبز میں واپسی کا اعلان کردیں تو اس سے یقینی طور فلم انڈسٹری میں بہتری آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :