جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے مقامی طور پر تیار پہلی آبدوز سکورپیئن پانی میں اتار دی

منگل 7 اپریل 2015 12:02

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے مقامی طور پر تیار پہلی آبدوز سکورپیئن ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے مقامی طور پر بنائی گئی پہلی آبدوز سکورپیئن کو تجرباتی طور پر پانی میں اتار دیا۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آبدوز کو مبئی میں ایک خصوصی تقریب کے دوران سمندر میں اتارا۔

(جاری ہے)

یہ فرانس کی مدد سے بھارت میں تیار کی جانیوالی 6آبدوزوں میں سے پہلی آبدوز ہے جسے بحریہ کے حوالے کیا گیا ہے ، ڈیزل سے چلنے والی ان آبدوزوں کو 2018ء تک بھارتی بحریہ کے حوالے کر دیا جائیگا ۔ 6آبدوزوں کی تیاری پر 8.1ارب ڈالر لاگت آئیگی اور یہ تمام جدید آلات اور ہتھیاروں سے لیس ہے۔

متعلقہ عنوان :